مسجد الاقصی كے دروازے فلسطينيوں كے لیے بند

IQNA

مسجد الاقصی كے دروازے فلسطينيوں كے لیے بند

21:02 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2373960
بين الاقوامی گروپ : ماہ رمضان كی آمد كے ساتھ ہی صیہونی حكومت نے ہزاروں كی تعداد مين فلسطينيوں كو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ كی ادائيگی سے روك دياہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۰ جولائی كو صیہونی سيكورٹی فورسز نے تفتيشی طريقہ كار كو مذيد سخت كرتے ہوئے ہزاروں فلسطينيوں كو مسجد الاقصی میں نماز جمعہ پڑھنے سے روك ديا ہے ۔
واضح رہے كہ ۴۰ سے كم عمر افراد كا شہر قدس داخلہ اس وقت ممنوع كيا گيا جب فلسطين میں كل ماہ رمضان كا پہلا روزہ ہے ۔
قدس میں اسرائيلی فورسز كی تعداد بڑھا دی گئ ہے اور فلسطينيوں كے شناختی كارڈوں كو سيكورٹی كا بہانہ بنا كر ضبط كيا جا رہا ہے ۔
1058188
نظرات بینندگان
captcha