ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ منصوبہ بڑی عمر كے بہرے افراد كی انجمن اور دارالقرآن كريم و سنت كی كوششوں سے اجرا كيا جائے گا ۔ اور اس كے دوران ۲۰۰ بہرے طلباء كو اشارے كی زبان میں تفسير قرآن كريم كی تعليم دی جائے گی ۔
واضح رہے كہ مذكورہ مراكز اس منصوبے كے سلسلے میں عربی اور اسلامی علوم كے اساتيد كے لیے خصوصی وركشاپیں منعقد كی جائیں گی اور اس وركشاپوں میں اشارے كی زبان میں تفسير قرآن كی تدريس كی تعليم دی جائے گی ۔
1056638