ايسسكو نے مسجد الاقصی كے بارے میں صیہونی دعووں كو رد كرديا

IQNA

ايسسكو نے مسجد الاقصی كے بارے میں صیہونی دعووں كو رد كرديا

20:59 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2373966
بين الاقوامی گروپ : اسلامی ثقافت و علوم آرگنائزيشن (ايسسكو) نے صیہونی حكومت كے ان دعووں كو در كيا ہے كہ جس میں اس نے مسجد الاقصی كو اسرائيل كا حصہ قرار ديا تھا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی غاصب حكومت نے اعلان كيا ہے كہ مسجد الاقصی اسرائيل كا حصہ ہے اور اس بنياد پر اس كے تمام آثار قديمہ اسرائيلی كے ماتحت شمار ہوتے ہیں ۔
ايسسكو نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ مسجد الاقصی بھی فلسطين كے ديگر علاقوں كی طرح صیہونی قبضے میں ہے لہذا اس سے متعلقہ تمام چيزیں فلسطينی عوام كی ملكيت اور عالم اسلام كا حصہ ہیں ۔
اس بيان میں ادارے كے تمام ركن اسلامی ممالك اور بين الاقوامی برادری سے درخواست كی گئی ہے كہ بين الاقومی قوانين كی كھلی خلاف ورزی ، اسلامی اور مسيحی مقدسات پر حملوں كو ركوانے كے لیے مؤثر اقدامات كیے جائیں ۔
1058487
نظرات بینندگان
captcha