ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار الانتقاد كے حوالے سے نقل كياہے كہ بحرين كے دارالحكومت منامہ كے علاقے الدراز میں واقع مسجد (امام صادق (ع)) كےخطيب آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے اعلان كيا ہے كہ بحرينی عوام آزادی كے عاشق ہیں اور اپنے مطالبات تك پہنچنے كے لیے ثابت قدم ہیں اور روئے زمين پر كوئی طاقت بھی ان كو اپنے اہداف حاصل كرنے سے نہیں روك سكتی ۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرينی عوام نے موت كو حكومت كے خوف وہراس پر ترجيح دی ہے اور اس بات كی معتقد ہے كہ عزت كی موت ذلت كی زندگی سے بہترہے ۔
1058309