رويت ہلال كے بارے میں مختلف عراقی گروپوں كا اتفاق رائے

IQNA

رويت ہلال كے بارے میں مختلف عراقی گروپوں كا اتفاق رائے

23:02 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2374000
بين الاقوامی گروپ : رپورٹوں كے مطابق ، اس سال عراق كے مختلف گروپوں اور قبيلوں نے رؤيت ہلال اور ملك میں پہلے روزے كے حوالے سے آپس میں اتفاق رائے كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نون نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق میں آيت اللہ سيد علی سيستانی كے دفتر نے اعلان كيا ہے كہ دفتر نے ۲۱ جولائی كو عراق میں ماہ رمضان ك پہلے دن كا اعلان كيا ہے۔
كربلا میں سيد سيساتانی كے نمائندے سيد احمد الصافی نے بھی سياستدانوں سے اپيل كی ہے كہ رؤيت ہلال كے بارے میں سياسی اختلافات كو فوری طور ختم كيا جائے ۔
عراق میں اہل سنت محکمہ اوقاف نے بھی آج کے دن کو رمضان کا پہلا دن قرار دیا ہے اورتمام مسلمانوں کے اعمال کی قبولی کے لیے دعا کی ہے ۔
1058044
نظرات بینندگان
captcha