ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلطسين كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے خيال ظاہر كيا ہے كہ مصر كے سابق آمر حسنی مبارك غزہ كے گرد محاصرے اور اس شہر پر اسرائيليوں كے حملوں میں پوری طرح ملوث تھے اور مزاحمتی تحريكوں كے رہنماؤں كے ساتھ ملاقات كے مخالف تھے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مصر كے نئے صدر محمد مرسی كی حماس كے رہنماؤں سے ملاقات اہل غزہ كے صبر اور پائيداری كا نتيجہ ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ مرسی اور اسلامی مزاحمت حماس كے سياسی دفتر كے صدر كی ملاقات عربی بہار كا آغاز ہے اور جہان عرب كی انقلابی تحريكیں فلسطين كی آزادی تك جاری رہیں گی ۔
1058210