مبارك غزہ كے محاصرے میں ملوث تھا

IQNA

مبارك غزہ كے محاصرے میں ملوث تھا

22:58 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2374006
بين الاقوامی گروپ : ۲۰ جولائی كو فلسطين كے منتخب وزير اعظم نے غزہ میں اپنے خطاب كے دوران كہا ہے كہ مصر كا سابق صدر غزہ كے گرد اسرائيلی محاصرے میں پوری طرح ملوث تھا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلطسين كے وزير اعظم اسماعيل ہنیہ نے خيال ظاہر كيا ہے كہ مصر كے سابق آمر حسنی مبارك غزہ كے گرد محاصرے اور اس شہر پر اسرائيليوں كے حملوں میں پوری طرح ملوث تھے اور مزاحمتی تحريكوں كے رہنماؤں كے ساتھ ملاقات كے مخالف تھے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ مصر كے نئے صدر محمد مرسی كی حماس كے رہنماؤں سے ملاقات اہل غزہ كے صبر اور پائيداری كا نتيجہ ہے ۔
انہوں نے واضح كيا ہے كہ مرسی اور اسلامی مزاحمت حماس كے سياسی دفتر كے صدر كی ملاقات عربی بہار كا آغاز ہے اور جہان عرب كی انقلابی تحريكیں فلسطين كی آزادی تك جاری رہیں گی ۔
1058210
نظرات بینندگان
captcha