ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز ايجنسی (نون) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان میں امام صدر سے موسوم اداروں كی سربراہ اور لبنانی شيعوں كے مغوی رہنما كی بہن ربابہ صدر نے بيروت میں ادارے كے افطار ڈنر كے دوران خطاب كرتے ہوئے كہا : ليبيا میں انقلاب كے آغاز سے ہی امام موسی صدر كے خاندان والے امام اور ان کے ساتھیوں کی جلد از جلد بازیابی اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ليبيا كے سابق آمر معمر قذافی كی موت كے فورا بعد اس ملك كے نئے حكام كے ساتھ رابطہ كيا گيا ہے تاكہ امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے بارے میں تحقيقات كو قومی سطح كی ترجيحات میں شامل كيا جائے ۔
1061977