ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، نور قدس انسٹی ٹيوٹ نے بين الاقوامی نمائش كے اسلامی بيداری ہال میں صیہونز شناسی کے عنوان سے منعقد ہونے والےكورسز میں طلباء اور خواہشمند حضرات كو شركت كی دعوت دی ہے ۔
یہ كورسز صیہونزم شناسی كے بارے میں ماہانہ نشستوں ، دو روزہ ورکشاپ اور ان كے علاوہ اساتيد اور ماہرين كے لیے خصوصی كورسز پر مشتمل ہیں جو تہران كی شارع انقلاب پر واقع (اسوہ) ثقافتی و ہنری كمپليكس میں منعقد كیے جائیں گے ۔
واضح رہے كہ حسين رويوران ، سيد احمد شجاعی ، حسين شيخ الاسلام ، سيد ہادی سيد افقہی اور مجتبی فردوسی پور اس موضوع کی سابقہ نشستوں سے خطاب كيا تھا ۔
1062649