حزب اللہ كی جانب سے مغربی كنارے میں فلسطينی دیہات منہدم كرنے كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے مغربی كنارے میں فلسطينی دیہات منہدم كرنے كی مذمت

13:33 - July 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2377873
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ايك بيان صادر كر كے مغربی كنارے میں واقع آٹھ دیہات گرا كر فلسطينوں كو بے گھر كرنے كے واقعے كی سخت مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں اعلام كيا : اسرائيلی وزارت دفاع كی جانب سے مغربی كنارے میں دیہاتوں كو منہدم كرنا فلسطين كے ساتھ كھلم كھلا جنگ كے مترادف ہے اور اس كی غرض صیہونی حكومت كا فلسطينی سرزمينوں پر مكمّل قبضہ ہے ۔
حزب اللہ نے اس اسرائيلی عزم كو ايك سنگين جرم قرار ديتے عربی اور اسلامی اقوام سے درخواست كی كہ مسئلہ فلسطين كے حوالے سے اپنی ذمہ دارياں پوری كرے ۔
حزب اللہ نے فلسطينی ملت سے بھی مطالبہ كيا كہ ثابت قدمی كے ساتھ اپنے حقوق كا دفاع كرے ۔
1061887
نظرات بینندگان
captcha