برازيل ؛ ذبح اسلامی میں چشم گير اضافہ

IQNA

برازيل ؛ ذبح اسلامی میں چشم گير اضافہ

21:25 - July 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2378442
بين الاقوامی گروپ : برازيل كے صوبہ پارانای میں واقع زرعی كمپنی نے يورپی ممالك كی طرف سے ڈيمانڈ میں اضافہ ہونے كے بعد ذبح اسلامی میں سو فيصد تك اضافہ كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «the poultry site» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كمپنی ہر روز 246000 مرغ ذبح كرتی ہے كہ جن میں سے ۵۰ فيصد دنيا بھر كے مختلف مقامات پر برآمد كیے جاتے ہیں ، اسی طرح اس كمپنی كی حلال مصنوعات حالیہ دنوں میں سات عرب ممالك میں صادر كی جا رہی ہیں ۔
كمپنی كے مدير "ژوانا رساس" نے اس بارے واضح كيا : حتی جس وقت ہم مشرق وسطیٰ كے ممالك كو گوشت برآمد نہیں كرتے تھے ، اس وقت بھی يورپين ممالك كی درخواست پر حلال لائسنس حاصل كر چكے تھے اور اسی وجہ سے ہماری كمپنی كو اسلامی ممالك كی جانب سے متعدد آرڈرز بھی ملے ۔
1062218
نظرات بینندگان
captcha