ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم نيوز نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد میں بيس سے زيادہ نمازی تہجد كی نماز ادا كر رہے تھے كہ اچانك اسرائيلی پوليس نے مسجد پر حملہ كر ديا اور نمازيوں كو نماز مكمل كرنے كی اجازت بھی نہیں دی ۔
صیہونی پوليس نے مسجد كے امام جماعت كو گرفتار كر كے نا معلوم مقام پر منتقل كر ديا ۔
مسجد الاقصیٰ كے خطيب شيخ محمد حسين نے صیہونی شہريوں كی جانب سے مسجد اقصٰی كی بے حرمتی پر شديد احتجاج كيا ہے ۔
1063277