حزب اللہ كی جانب سے مسجد الاقصٰی پر صیہونی حملے كی مذمت

IQNA

حزب اللہ كی جانب سے مسجد الاقصٰی پر صیہونی حملے كی مذمت

21:22 - July 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2378446
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے ۲۶ جولائی كو ايك بيان صادر كر كے صیہونی حكومت كے فوجی حملے كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار نيوز نیٹ ورك" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان نے اس بيان میں اسرائيلی فوج اور صیہونی شہريوں كے مسجد الاقصٰی پر حملہ كر كے امام جماعت كو گرفتار كرنے اور نمازی و معتكف حضرات كو اس عبادی مقام سے زبردستی بے دخل كرنے پر شديد احتجاج كيا ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : امريكی حكومت اور ديگر مغربی ممالك صیہونيوں كے اس جرم میں برابر كے شريك ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ حزب اللہ لبنان نے اس بيان كے آخر میں عرب ممالك كی مجرمانہ خاموشی پر بھی كڑی نكتہ چينی كی ہے ۔
1063284
نظرات بینندگان
captcha