ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «On Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انڈونيشيا میں مساجد كی تعداد بہت زيادہ ہے جبكہ ان میں معياری ساؤنڈ سسٹمز كا فقدان ہے اور بعض مساجد كے ہمسائے اس امر سے ناراضی ہیں ۔
انڈونيشيا میں مسلمانوں كی تعداد ديگر مذاہب كی نسبت سب سے زيادہ ہے اس لیے امور مساجد كے مسئولين اس مسئلے كا حل تلاش كرنے میں سنجيدہ ہیں اور مساجد كے اسپيكرز كے لیے جديد ترين ٹيكنالوجی كو استعمال كرنا چاہتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انڈونيشا كی ۲۴۸ ملين كی آبادی میں سے ۹۰ فيصد مسلمان ہیں ۔
1063830