مصريوں كے مسجد اقصیٰ كی حمايت میں مظاہرے

IQNA

مصريوں كے مسجد اقصیٰ كی حمايت میں مظاہرے

11:49 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2380747
بين الاقوامی گروپ : فلسطين حامي مصری سرگرم رہنماؤں كے ايك گروہ نے ۲۸ جولائی ۲۰۱۲ء كو قاہرہ میں ايك اجتماع منعقد كر كے صیہونی فوجيوں كے مسجد اقصیٰ پر حملے كی مذمّت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "CPI" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصريوں كے ايك گروپ نے عرب ڈاكٹروں كی يونين سے وابستہ قدس كمیٹی كی دعوت پر قاہرہ میں ايك احتجاجی مظاہرہ كر كے صیہونی حكومت كی جانب سے مسجد اقصیٰ مخالف اقدامات كی مذمت كی ہے ۔
ان مظاہروں كے شركا نے مسجد اقصٰی كے خلاف صیہونی اقدامات پر كڑی نكتہ چينی كی اور مسلمانوں كے قبلہ اول كی توہين كرنے پر عالم اسلام كے زبردست رد عمل سے خبردار كيا ہے ۔
مظاہرين نے ايك بيان جاری كر كے كہا : مصر انقلاب كے بعد تبديل ہو چكا ہے اور مسجد اقصٰی كے خلاف كسی بھی انتہائی كاروائی پر خاموش تماشائی نہیں رہے گا۔
1064659
نظرات بینندگان
captcha