ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اقوام متحدہ كے خصوصی مندوب ميانمار كی مغربی رياست (راخين) كا دورہ كرنے اور ميانمار كے صدر سميت ملك كی سول سوسائٹی كے ساتھ ملاقات كے لیے (رانگون) پہنچے ہیں ۔
واضح رہے كہ اقوام متحدہ كے خصوصی نمائندے كا یہ سفر انسانی حقوق كے ہائی كمشنر (ناوی پيلائی) كی جانب سے ميانمار كے مسلمانوں كی خراب صورتحال كے بارے میں جاری ہونے والے بيان كے بعد انجام ديا جارہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اقوام متحدہ كے خصوصی نمائندے رياست راخين كا دورہ كرنے كے بعد اس جمعے كو ملك كے صدر سے بھی ملاقات كریں گے ۔
1066253