بيت المقدس ؛ صیہونی فورسز كی جانب سے افطار پروگراموں میں ركاوٹیں

IQNA

بيت المقدس ؛ صیہونی فورسز كی جانب سے افطار پروگراموں میں ركاوٹیں

23:52 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2381295
بين الاقوامی گروپ : ۲۹ جولائی كو فلسطين كی ايك سياسی شخصيت نے اپنے بيان میں خيال ظاہر كيا ہے كہ اسلامی مزاحمتی تحريك حماس كی جانب سے مشرقی بيت المقدس كے ايك ہوٹل میں افطار ڈنر كا اہتمام كيا گيا تھا جس كو اسرائيلی پوليس نے روك ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Egypt Independent» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مقبوضہ قدس كی زمينوں اور سلوان پراپرٹی كی دفاعی كمیٹی كے ركن فخری ابوذياب نے كہا : سلوان خيراتی انجمن نے راس العامود میں واقع پانوراما نامی ہوٹل میں اس افطار پروگرام كا اہتمام كيا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس ضيافت كے شروع ہونے سے ۲ گھنٹے پہلے اسرائيلی پوليس نے ہوٹل میں داخل ہوكر پروگرام كو روك ديا تھا ۔
1066045
نظرات بینندگان
captcha