ايرن كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين نے صیہونيوں كے اس اشتعال انگيز اقدام كے خلاف حكومت سے سخت موقف لينے كا مطالبہ كيا ہے ۔
وزارت اوقاف كے سامنے جمع ہونے والے مظاہرين نے اپنے نعروں كے ذريعے (تخريب معبد) كی سالگرہ كے موقع پر یہوديوں كی جانب سے مسجد الاقصی پر متوقع حملے كو روكنے كے لیے اردن حكومت كی فوری مداخلت كی ضرورت پر زور ديا ہے ۔
واضح رہے كہ صہيونی حكومت اور اردن كے درميان طے پانے والے امن معاہدے كی بنياد پر اردن مسجد الاقصی سميت فلسطين میں تمام مقدس مقامات كی حفاظت كا ذمہ دار ہے ۔
1066099