قطرمیں قومی سطح كے حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

قطرمیں قومی سطح كے حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

23:51 - July 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2381298
بين الاقوامی گروپ : ۱ اور ۲ اگست كو قطر میں (شيخ فہد بن جاسم بن جبر آل ثانی) كے نام سے گيارہویں قومی حفظ قرآن كريم مقابلے منعقد كیے جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے قطر سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ (الرایہ) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے قطر كے ثقافتی سپورٹ كلب كمیٹی كی كوششوں سے مسلسل گيارہویں سال منعقد كیے جائیں گے جن کا قطری شہريوں كی جانب سے بھر پور استقبال كيا گيا ہے ۔
یہ مقابلے حفظ و تجويد كل قرآن كے مختلف شعبوں جیسے ۱۸ سال سے كم عمر اميدواروں كے لیے ۲۰ جزء كا حفظ اور تجويد ، ۱۵ سالہ بچوں كے لیے ۱۰ جزء كا حفظ اور تجويد اور ۱۲ سال سے كمر كے بچوں كے لیے ۵ جز ءكا حفظ و تجويد میں منعقد كیے جائیں گے ۔
1065769
نظرات بینندگان
captcha