ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «CPI»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الازہر احمد الطیب نے عرب ڈاکٹروں کی یونین سے وابستہ قدس کمیٹی کے ساتھ ہنگامی اجلاس کے دوران قدس کی موجودہ صورتحال اور مسجد الاقصی پر صیہونی حملوں کے مختلف پہلؤوں کا جائزہ لیا ہے ۔
واضح رہے کہ قدس کمیٹی کے رکن جمال عبد السلام نے اس ملاقات کے دوران قدس اور مسجد الاقصی پر صیہونی حملوں کے بارے میں بریفنگ دی ہے ۔
اسی طرح انہوں نے شیخ الازہر کے لیے ماہ رمضان کے دوران مسجد الاقصی پر صیہونی فوجیوں کے پے در پے حملوں اور بعض نمازیوں کی گرفتاریوں کے بارے میں وضاحت پیش کی ہے ۔
1067085