دبئی میں قديمی قرآنی نسخوں كی نمائش

IQNA

دبئی میں قديمی قرآنی نسخوں كی نمائش

23:20 - July 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2382442
بين الاقوامی گروپ : دبئی كا تجارتی مركز (برجمان) پورے رمضان المبارك كے دوران (مختلف زمانوں می قرآنی نسخے) كے عنوان سے قرآنی كے قديمی نسخوں پر مشتمل نمائش كی ميزبانی كرے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے زورنامہ «The National» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نمائش میں نگارش كے انداز ، صحفہ بندی اور ڈيزائن كے حوالے سے مختلف قرآنی نسخوں كی بڑٰی تعداد كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
مذكورہ نمائش كو سپانسر كرنے والے (المجيد) ميراث و ثقافت سينٹر كے انچارج انوار الظاہری نے اعلان كيا ہے كہ اس نمائش كے انعقاد كا ہدف وقت كے ساتھ ساتھ قرآن كی ظاہری نگارش میں آنے والی تبديليوں كو نماياں كرنا ہے ۔
واضح رہے كہ نمائش میں كوفی رسم الخط پر مشتمل قرآن مجيد ، مشہور ايرانی خطاط ابو الحسن علاالدين علی بن ہلال (ابن بواب) كے خط پر مشمتل قرآنی نسخے كے ساتھ ساتھ ايران اور تركی كے ديگر قديم قرآنی نسخوں كو بھی منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
1067149
نظرات بینندگان
captcha