ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «الشروق آنلاين»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے حال ہی میں قرآن مجيد كے ايسے نسخوں كو شائع اور ملك بھر كی مساجد میں تقسيم كيا جن میں پرنٹگ كی واضح غلطياں موجود ہیں ۔
مذكورہ وزارتخانے نے نمازيوں كے استفادے كے لیے مساجد میں مفت قرآن تقسيم كرنے كا اقدام كيا ہے درحالنكہ ان قرآنی نسخوں میں بعض آيات اور قرآنی سورتوں كو جابجا كيا گيا ہے یہاں تك متعدد سورتیں حذف يا تكرار ہوئی ہیں ۔
واضح رہے كہ ان قرآنی نسخوں میں سورہ ابراہيم (ع) ، حجر اور سورہ نحل موجود نہیں ہیں اور سورہ اسرا كی پہلی ۱۸ آيات كوشائع نہیں كيا گيا ہے ۔
1068399