ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ (الانتقاد) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منامہ كے خطيب جمعہ "آيت اللہ شيخ عيسی قاسم" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ بحرين میں شيعوں كے خلاف كاروائياں آل خليفہ كی اپنی پاليسيوں كا حصہ ہے اور سنی فرقے سے اس كا كوئی تعلق نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آل خليفہ كے ديگر مظالم میں سے حوزہ علمیہ "الغدير" كے پرنسپل "شيخ ابراہيم الستری" ، حوزہ علمیہ "الباقر(ع)" كے پرنسپل "شيخ محمد جواد الشہابی" كی توہين اور ان كی گاڑيوں كو روك كر عمامہ اتارنے كی جسارت كرنا ہے ۔
1070189