بحرين میں شر انگيزی كا اصل ہدف اسلام كو ختم كرنا ہے

IQNA

بحرين میں شر انگيزی كا اصل ہدف اسلام كو ختم كرنا ہے

23:51 - August 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2386290
بين الاقوامی گروپ : ۳ اگست كو منامہ كے خطيب جمعہ نے نماز جمعہ كے خطبوں میں زور ديا : بحرين میں شر انگيزی كا ہدف جس كی منصوبہ بندی بيرون ملك كی جاتی ہے ، اسلام كو نيست و نابود كرنا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ (الانتقاد) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منامہ كے خطيب جمعہ "آيت اللہ شيخ عيسی قاسم" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ بحرين میں شيعوں كے خلاف كاروائياں آل خليفہ كی اپنی پاليسيوں كا حصہ ہے اور سنی فرقے سے اس كا كوئی تعلق نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آل خليفہ كے ديگر مظالم میں سے حوزہ علمیہ "الغدير" كے پرنسپل "شيخ ابراہيم الستری" ، حوزہ علمیہ "الباقر(ع)" كے پرنسپل "شيخ محمد جواد الشہابی" كی توہين اور ان كی گاڑيوں كو روك كر عمامہ اتارنے كی جسارت كرنا ہے ۔
1070189
نظرات بینندگان
captcha