ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بحرين سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب بحرين كی سپريم شوری برائے اسلامی امور كے تعاون اور بادشاہ كے زير نگرانی جامع مسجد (احمد الفاتح) میں منعقدكی جارہی ہے ۔
واضح رہے كہ عالمی انجمن برائے حفظ قرآن كے جنرل سيكرٹری "شيخ عبداللہ بصفر" كا خطاب ، مقابلے كے كامياب اميدواروں كی تجليل ، تقسيم انعامات وغيرہ اس تقريب كے پروگراموں كا حصہ ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ سترہویں قومی قرآن كريم مقابلے ۲۰ جزء ، ۱۰ جزء ، ۵جزء اور ۳ جزء كا حفظ اور اس كے علاوہ قرأت اور ترتيل جيسے مختلف شعبوں میں منعقد كیے گئے تھے۔
1072294