غزہ ؛ عالمی يوم قدس كی مناسبت سے مظاہرے

IQNA

غزہ ؛ عالمی يوم قدس كی مناسبت سے مظاہرے

12:53 - August 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2395610
بين الاقوامی گروپ : غزہ كی پٹی میں رہائش پذير ہزاروں فلسطينيوں نے ۲۷ اگست بروز جمعۃ المبارك كو عالمی يوم قدس كی ريلی میں شركت كر كے قدس شريف اور الاقصٰی كی حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ريلی غزہ كی اسلامی اور ملّی فورسز كی طرف سے منعقد كی گئی تھی اور اس میں ہزاروں كی تعداد میں فلسطينی مسلمانوں نے شركت كی ۔
محاذ برائے آزادی فلسطين كے ركن رباح محنا نے ان مظاہروں میں اعلان كيا : قدس كی آزادی فضول اور بے فائدہ مذاكرات سے حاصل نہیں كی جا سكتی ۔
انہوں نے فلسطينی اتھارٹی كے سربراہ محمود عباس سے مطالبہ كيا كہ قابض فوجيوں كے ساتھ مذاكرات اور باہمی امن تعاون كو ختم كر كے فلسطينيوں كو متّحد كریں ۔
1081276
نظرات بینندگان
captcha