ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " OnIslam " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نومسلموں كو اسلام میں عيد كے مفہوم سے روشناس كرنے كی غرض سے پہلی مرتبہ یہ نمائش خوشگوار ماحول میں منعقد كی جا رہی ہے ۔
ہوسٹن شہر میں اسلام قبول كرنے والوں كی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ليكن مسلمانوں كی بڑھتی ہوئی تعداد كو اسلامی معاشرے كے ساتھ منسلك كرنے كے لیے كوئی واضح پروگرام موجود نہیں ہے ۔
اس فيسٹيول میں مختلف پروگرام منعقد ہوں گے اور یہ ميلہ مسلمانوں كو اسلامی آداب و رسوم سے آشنا كرنے كا بہترين موقع ہے ۔
1081444