ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مركز برائے ترقی انفارميشن ٹيكنالوجی كے سربراہ حسن عليزادہ نے انجمن ملی انقلاب اسلامی كی تقريب میں كہا : ہمارے مركز كی اولين ترجيح ڈيجیٹل گيمز نہیں ہیں بلكہ یہ مركز مایہ ناز كمپيوٹر گيمز كی پراڈكشن كرنے والی كمپنيوں كے ساتھ مكمل تعاون كرے گا ۔
انہوں نے موجودہ ملكی صورتحال كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اگرچہ اس مركز كے بجٹ میں كمی ہو گئی ہے ليكن اس كے باوجود گيمز كی پراڈكشن كرنے والوں كے ساتھ تعاون اولين ترجيح ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے كمپيوٹر گيمز كی پراڈكشن میں موجود نقائص برطرف كرنے كے لیے جديد پاليسياں وضع كرنے پر بھی زور ديا ۔
1080778