عراق میں ۱۰ روزہ تعطيلات كی وجہ سے زائرين كو ملك سے نكلنے میں پريشانی

IQNA

عراق میں ۱۰ روزہ تعطيلات كی وجہ سے زائرين كو ملك سے نكلنے میں پريشانی

23:57 - August 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2397457
بين الاقوامی گروپ : ماہ شوال اور عيد فطر كی آمد كی موقع پر عراقی حكومت نے ۱۰ روزہ سركاری چھٹيوں كا اعلان كيا ہے جس كی وجہ سے عراق میں مقدس مقامات كی زيارت كے لیے آئے ہوئے زائرين كو نكلنے میں دشواری پيش آ رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، عراقی حكومت نے عيد سعيد فطر كے موقع پر ۱۰ روزہ سركاری چھٹيوں كا اعلان كيا ہے جس كی وجہ سے مقدس مقامات بالخصوص كربلا میں رائرين كی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ، عراقی شہری عيد فطر كے لیے مخصوص جگہوں پر جانا پسند كرتے ہیں اور عراقی حكومت نے بھی ۱۰ روزہ چھوٹيوں كی منظوری دے دی ہے ۔
واضح رہے كہ ان چھٹيوں میں جو مسائل پيش آئے ہیں ان میں سے مہم ترين مسئلہ عراق سے غير ملكی زائرين كے نكلنے كا ہے جو سركاری اداروں میں تعطیل كی وجہ سے زائرين كے لیے مشكلات كا باعث بن رہا ہے ۔
1083197
نظرات بینندگان
captcha