۴۳ سال گزرنے كے بعد بھی مسجد الاقصی صیہونی انتہاپسندوں كے حملوں كی زد میں

IQNA

۴۳ سال گزرنے كے بعد بھی مسجد الاقصی صیہونی انتہاپسندوں كے حملوں كی زد میں

23:59 - August 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2397459
بين الاقوامی گروپ : قدس محكمہ اوقاف اور اسلامی سپريم كمیٹی نےصیہونی انتہا پسندوں كی جانب سے مسجد الاقصی كو نذر آتش كرنے كے۴۳ ویں سالانہ دن كے موقع پر ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ مسجد الاقصی اور فلسطين كے تمام مقدس مقامات یہودی انتہا پسندوں كے حملوں كی زد میں ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «IMEMC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۱ اگست ۱۹۶۹ میں ڈٰينس مائيكل نامی انتہا پسند یہودی نے مسجد الاقصی كے مشرقی حصے كوآگ لگا دی تھی جس میں مساجد كا تمام تاريخی ساز وسامان من جملہ ؛ صلاح الدين كا تاريخی منبر ، چاندی سے بنا ہوا مسجد كا گنبد اور ان كے علاوہ ديگر تاريخی آثار كو نقصان پہنچاتھا ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا : اسرائيلی حكام اور بنيامين نيتنياہو كی حكومت ، انتہا پسند یہوديوں كو مسجد الاقصی پر حملوں كو جاری ركھنے كی تشويق اور اس كے لیے مقدمہ فراہم كرتی ہے۔
1083240
نظرات بینندگان
captcha