حلب میں محسن بن الحسين(ع) كے مزار میں بم دھماكہ

IQNA

حلب میں محسن بن الحسين(ع) كے مزار میں بم دھماكہ

23:59 - August 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2399434
بين الاقوامی گروپ : ۲۴ اگست كو شام كے دہشت گرد گروپوں نے حلب كے علاقے "مشہد" میں واقعہ امام حسين (ع) كے فرزند "محسن بن الامام حسين (ع)" كے مزاركو بم دھماكے سے تباہ كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عراقی نيوز ايجنسی (بلاد نيوز) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ ايك آگاہ ذرائع نے اعلان كيا : دہشت گرد گروپوں نے مذكورہ مزار كو فرقہ واريت اور خانہ جنگی پھيلانے كے لیے تباہ كيا ہے ۔
اس ذرائع نے كہا : یہ انتہا پسند گروپ شام كے سكولوں كو اپنے حملوں كے لیے استعمال كرتے ہیں جبكہ انہوں نے شہر حلب سميت متعدد علاقوں میں تشدد آميز كاروائيوں كا سلسلہ جاری ركھا ہوا ہے ۔
واضح رہے كہ محسن بن الامام حسين (ع) واقعہ عاشورا كے بعد پيدا ہوئے جن كا مزار حلب كے مغرب میں واقع ہے ۔
1083990
نظرات بینندگان
captcha