ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الاقصی اوقاف انسٹی ٹيوٹ نے اعلان كيا : ۱۰۰ سے زائد صیہونی فوجيوں نے جن میں ۶۰ خواتين بھی شامل تھیں ، یہودی بستيوں میں مقيم صیہونيوں كے ساتھ مل كر مسجد الاقصی پر حملہ كيا ہے ۔
مذكورہ انسٹی ٹيوٹ كے بيان میں كہا گيا : تقريبا ۱ہزار نيم عرياں لباس میں ملبوس غير ملكی سياحوں بھی مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور توہين آميز حرکات كے ذريعے مسجد كی حرمت كو پامال كيا ہے ۔
1087410