یورپین سکولوں میں اسلام فوبیا کے مقابلے کے لیے پمفلٹ تقسیم

IQNA

یورپین سکولوں میں اسلام فوبیا کے مقابلے کے لیے پمفلٹ تقسیم

23:52 - September 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2406110
بین الاقوامی گروپ : یورپین کونسل ، یونیسکو ، ڈیموکریٹک اور انسانی حقوق کے اداروں نے یورپین یونین کے رکن ممالک کے سکولوں میں اسلام فوبیا کے مقابلے کے لیے تعلیمی کتابچے تقسیم کرنے کا آغاز کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلارساں ویب سائیٹ "سفیر نیوز" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپین کونسل اقوام متحدہ کے تعلیمی ، علمی اور ثقافتی ادارے "یونیسکو" ، ڈیموکریٹک اور انسانی حقوق کے اداروں نے یورپین یونین کے رکن ممالک نے مشترکہ طور پر ایک تعلیمی کتابچہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے سکولوں کے اساتید اور بچوں کو اسلام فوبیا سے مقابلے کی تعلیم دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ یہ تعلیمی کتابچہ "مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے مقابلے کے لیے اساتید کی تربیت : تعلیم کے ذریعے اسلام فوبیا کا مقابلہ " کے عنوان سے یورپین یونین کے تمام رکن ممالک کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے تقسیم کیا جائے گا ۔
1092241
نظرات بینندگان
captcha