ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ albinfo، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بالكان كے علاقے میں ہونے والی فيلڈ ريسرچ كے نتائج اس بات كی نشاندہی كرتے ہیں كہ بالکان کے اسلامی معاشرے میں وہابيت ايك انتہا پسند تحريك كے عنوان سے پورے علاقے كے پر امن شہريوں كے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے اور وہابيوں كے پاس علاقے میں مسلمان اور مسيحی شہريوں كے درميان اختلاف اور نفرتیں پھيلانے كے لیے متعدد وسائل موجود ہیں ۔
واضح رہے كہ مذہبی انتہا پسندی عالمی معاشرے كے لیے ايك بنيادی مشكل میں تبديل ہو چكی ہے اور اس قسم كے پرتشدد افكار مغربی بالكان كے علاقے بالخصوص كوزوو میں بہت سی لڑائيوں كا باعث بن رہے ہیں ۔
1094663