صیہونی حكومت كا غزہ پر ہوائی حملہ

IQNA

صیہونی حكومت كا غزہ پر ہوائی حملہ

23:51 - September 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2409236
بين الاقوامی گروپ : ۹ ستمبر كو صیہونی قابض حكومت كے جنگی طياروں نے ۴ بار غزہ پر حملہ كيا ہے جس كے نتيجے میں ايك فلسطينی بچہ زخمی ہوا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس حملے میں ايك ۶ سالہ فلسطينی بچہ زخمی ہوا ہے جبكہ حملوں كے دوران مشرقی غزہ كے علاقے "التفاح" میں ايك پوليس چوكی كو بھی نشانہ بنايا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ گزشتہ بدھ اور جمعرات كے دن صیہونی حملوں میں ۶ افرد شہيد ہوئے تھے اور صیہونی دعووں كے برعكس تمام فلسطينی ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ شہيد ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے ۔
ان وحشيانہ حملوں كے دوران شمالی غزہ میں ايك اسرائيلی ٹٰينك كی گولہ باری سے ۳ فلسطينی شہيد ہوئے جبكہ ۳مزيد افراد نے غزہ پر صیہونيوں كے ہوائی حملے كے دوران جام شہادت نوش كيا ہے ۔
1095525
نظرات بینندگان
captcha