لیبیا میں امریکی سفیرکو قتل کر دیا گیا

IQNA

لیبیا میں امریکی سفیرکو قتل کر دیا گیا

23:09 - September 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2410357
بین الاقوامی گروپ : منگل کی شب لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصلیت پر حملے کے نتیجے میں امریکی سفیر ہلاک ہو گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں اسلامی مقدسات کی توہین پر مبنی فلم کی نمائش کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں نے بنغازی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ آگ لگنے سے عمارت مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی ہے ۔
بعض ذرائع کے نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی سفیر "کریسٹوفر اسٹیونز" سمیت چار سفاتکار اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ طرابلس میں امریکی سفارتخانہ زخمیوں اور عملے کے دیگر ۳۵ افراد کو دارالحکومت منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
1097124
نظرات بینندگان
captcha