ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ الازہر "احمد الطیب" نے بیرون ملک مقیم قبطیوں کی جانب سے رسول اکرم (ص) کی شان میں گستخانہ فلم کی تیاری کی شدید مذمت کی ہے ۔
شیخ احمد الطیب نےاس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس قسم کے اقدامات کی ذمہ داری مصرکی مسیحی برادری پر نہیں ڈالی جا سکتی واضح کیا : مصر کے مسیحیوں نے متعدد مرتبہ ان اقدامات کی مذمت کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : اس قسم کی مذموم حرکتوں کا نتیجہ مصر میں فتنے کی آگ کو شعلہ ور کرنے کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔
1097126