ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ المنار کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے مشتعل شہریوں نےمسلسل دوسرے روز امریکہ میں رسول (ص) کی توہین آمیز فلم کی نمائش کے خالف احتجاج کیا اور قاہرہ میں امریکی سفارتخانے سے امریکہ کا قومی پرچم اتار دیا ہے ۔
مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر امریکی پرچم کو نذرآتش کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ یمن اور غزہ میں بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران اس فلم کی پرزور مذمت کی گئی ہے ۔
1097192