ليبيا كے شہر بن غازی میں امريكی قونصل خانہ پر حملہ

IQNA

ليبيا كے شہر بن غازی میں امريكی قونصل خانہ پر حملہ

17:47 - September 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2410652
بين الاقوامی : ليبيا كے شہر بن غازی میں امريكی قونصل خانے پر حملہ كر ديا گيا ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ادارے press tv كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ منگل كے دن حملہ آوروں نے ليبيا كے شہر بن غازی میں قائم امريكی قونصل خانے پر دہاوا بول ديا اور اسے نذر آتش كر ديا واضح رہے كہ یہ حملہ اس فلم كا نتيجہ تھا جسے امريكہ میں بنايا گيا ہے جس میں اسلام اور پيغمبر اسلام كی توہين كی گئی ہے واضح رہے كہ اس فلم كے بننے كے بعد عالم اسلام میں امريكہ كے خلاف نفرت كی ايك لہر اٹھی ہے اور پورا عالم اسلام سراپا احتجاج بنا ہوا ہے ۔
مصر كے دار الحكومت قاہرہ میں مظاہرين نے امريكی پرچم كو نذر آتش كر ديا ہے اور امريكہ كے سفير كو فوری طور پر بے دخل كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
1097074
نظرات بینندگان
captcha