خبر رساں ايجنسی ايكنا اسلام كے خلاف بنائی جانے والی فلم كے ايك ادا كار سينڈی گار ليا نے دعویٰ كيا ہے كہ كسی بھی ادا كار كو یہ علم نہیں تھا كہ یہ فلم اسلام اور رسول اسلام كے خلاف بنائی جا رہی ہے ۔ اس نے دعویٰ كيا ہے كہ فلم میں ان كے ڈائيلاگ كو تبديل كيا گيا ہے اور میں فلم كو ديكھنے كے بعد حيران ہوا ہوں كہ كيا یہ وہی فلم ہے ۔
واضح رہے كہ اس فلمی ادا كار نے اپنے خيالات كا اظہار اس وقت كيا ہے جب پوری دنيا كے مسلمان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں مصر كی اخوان المسلمين نے اعلان كيا ہے كہ جمعہ كے دن پوری دنيا میں امريكہ كے خلاف مظاہرہ كے لیے جائیں گے ۔
1097464