بنگلہ ديش ؛ امريكی پرچم نذر آتش كر ديا گيا

IQNA

بنگلہ ديش ؛ امريكی پرچم نذر آتش كر ديا گيا

14:02 - September 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2411027
بين الاقوامی گروپ : عالم اسلام كے دور دراز ممالك میں اسلام مخالف فلم كے خلاف احتجاج كی توسيع پر بنگلہ ديشی عوام نے بھی اسلامی مقدسات كے حق میں مظاہرے منعقد كر كے امريكہ مخالف فلك شگاف نعروں كے ساتھ امريكی پرچم بھی نذر آتش كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "رائٹرز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بنگلہ ديش كے لگ بھگ ايك ہزار عوام نے ۱۳ ستمبر بروز جمعرات كو ڈھاكہ میں واقع امريكی سفارت خانے كا گھيراؤ كرنے كی كوشش كی ليكن سيكيورٹی فورسز نے مظاہرين كو پيچھے دھكيل ديا ۔
پوليس اور مظاہرين میں تصادم كے بعد اسلام پسند گروہ كے رہنما مولانا حمایۃ الدين نے خبردار كيا كہ ملك میں امريكہ مخالف مظاہروں میں خاصی تيزی آئے گی اور سفارت خانے كا گھيراؤ بھی عين ممكن ہے ۔
1097760
نظرات بینندگان
captcha