صیہونی ہاتھوں كا اس مرتبہ قبطيوں كی آستينوں سے ظہور

IQNA

صیہونی ہاتھوں كا اس مرتبہ قبطيوں كی آستينوں سے ظہور

14:04 - September 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2411035
بين الاقوامی گروپ : ابھی تك فلم بنانے والوں كے بارے مختلف محفلوں میں چہ مگوئياں جاری ہیں ليكن تازہ ترين اطلاعات كے مطابق مصر سے فرار كر كے امريكہ میں سكونت اختيار كرنے والے قبطی اس كام میں ملوّث ہیں ۔
اگرچہ انٹرنیٹ ويب سائیٹس پر شروع كے دنوں میں فلم بنانے والے شخص كا نام "سام باسيل" بتايا گيا ليكن میڈيا نے اپنی خبروں میں اس نام كو غير واقعی اور مستعار نام قرار ديا ۔
امريكی سيكيورٹی حكام نے اس فلم كے ڈائريكٹر كا نام مصری نژاد "نقولہ باسلی نقولہ " بتايا ہے كہ جو اس سے پہلے بھی معاشی جرائم میں ملوث رہا ہے ۔
البتّہ اس معاملے كو شعلہ ور كرنے كے حوالے سے معروف امريكی ويب لاگ نويس موريس صادق كا كردار ناقابل فراموش ہے كہ جس نے صرف ايك امريكی سينيما میں خالی كرسيوں كے سامنے ريليز كی جانے والی اس فلم كو انٹرنیٹ پر لانچ كر ديا ۔
داؤد عظيمی
1097857
نظرات بینندگان
captcha