نائجيریہ میں مظاہروں كا سلسلہ جاری ہے

IQNA

نائجيریہ میں مظاہروں كا سلسلہ جاری ہے

18:04 - September 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2412789
بين الاقوامی :نائيجيریہ كے شہر كاتسينا اور سوكوتر میں گستاخانہ فلم كے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے allafica كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم كے خلاف پورے عالم میں مظاہروں كا سلسلہ جاری ہے۔ اس طرح نائيجيریہ كے شہروں كاتسينا اور سوكوتر میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں ۔ مظاہروں كے كنويز عثمان محمد نے كہا ہے كہ ہم نے مظاہرے كر كے پورے دنيا كو بتايا ہے كہ اسلامی مقدسات كی توہين ناقابل برداشت ہے۔
مظاہرے میں شريك ايك اور شخص ابو بكر احمد رجاء نے كہا ہے كہ اب وہ وقت آ چكا ہے كہ دنيا بھر كے افراد یہ جان لیں كہ دين اسلام ايك مقدس دين ہے اور صلح و سلامتی كا پيغام ديتا ہے ۔
1098782
نظرات بینندگان
captcha