سڈنی مردہ باد امريكہ كے نعروں سے گونج اٹھا

IQNA

سڈنی مردہ باد امريكہ كے نعروں سے گونج اٹھا

18:12 - September 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2412802
بين الاقوامی: اسٹريليا میں امريكی قونصل خانے كے سامنے مظاہرين نے مردہ باد امريكہ كے نعرے لگائے۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے press tv سے نقل كيا كہ پوری دنيا میں امريكہ اسرائيل كے خلاف مظاہروں كا سلسلہ جاری ہے۔اسٹريليا كے شہر سڈنی میں 500 افراد نے امريكہ كے قونصل خانے كے سامنے مظاہرہ كيا ہے۔
مظاہرين نے كہا كہ مسلمان كسی مذہب كو برا بھلا نہیں كہتے ہیں۔ لہذا كسی كو حق نہیں ہے كہ وہ ہمارے مذہب كی توہين كرے۔ اس موقع پر سيكورٹی فورسز نے آنسو گيس اور كتوں كے سہارے مظاہرين كو منتشر كيا ہے۔ پوليس كے ساتھ جھڑپوں میں چند مظاہرين زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل كر ديا گيا ہے۔
1099309
نظرات بینندگان
captcha