ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے KIPA APIC كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سوئٹزر لينڈ كی اسلامی كونسل نے امريكہ میں رسول خدا (ص) كی توہين پر مبنی فلم بنانے كی سخت الفاظ میں مذمت كی ہے اور سوئٹزر لينڈ كے مسلمانوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ ہفتہ كے دن احتجاج كرنے كے لیے سڑكوں پر نكل آئیں۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ رسول خدا (ص) كی توہين پر احتجاج كرنے كے لیے تمام مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ اپنے اپنے جذبات كا اظہار كریں۔
اسلامی كونسل نے سوئس حكام كے بھی تقاضا كيا ہے كہ ايسے قوانين وضع كیے جائیں جس كی رو سے كسی بھی مذہب كے مقدسات كی توہين كرنا جرم قرار پائے۔ اسلامی كونسل نے كہا ہے كہ آزادی بيان كی بھی ايك حد ہے اور اگر مسلمانوں كے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔ تو یہ جرم ہے آزای بيان نہیں ہے اسلامی كونسل نے تمام مسلمانوں سے اپيل كی ہے كہ وہ مظاہرہ كے دوران پر امن رہیں تا كہ سيرت رسول (ص) پر عمل كرتے ہوئے اپنے جذبات كا اظہار كيا جا سكے ۔
1100449