ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے روز نامہ القبس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ شام كی حج كمیٹی نے اعلان كيا ہے كہ سعودی عرب كی حكومت نے حج كے سلسلہ میں اپنے وعدوں پر عمل در آمد نہیں كيا ہے اس وجہ سے امسال شام كے باشندے فريضہ حج ادا نہ كر سكیں گے۔
حج كمیٹی نے اپنے بيان میں مزيد كہا ہے كہ شام كی حكومت كی طرف سے ہر قسم كے اقدامات كیے گئے تھے۔ ليكن سعودی حكومت نے بر وقت كسی بھی معاہدے پر عمل در آمد نہیں كيا ہے۔ لہذا مجبورا امسال شام كے باشندے حج سے محروم رہیں گے ۔
1101414