ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Daily Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پنجاب كے صوبائی وزير تعليم و تربيت "مجتبی شجاع الرحمن" نے نمائش كی افتتاحیہ تقريب كے دوران كہا : عصر حاضر میں ٹيكنالوجی اور ترقی يافتہ وسائل كے نماياں ہونے كے بعد كتاب پڑھنے كا رواج بہت كم ہو چكا ہے ، درحالنكہ ميرے عقيدے كے مطابق كوئی چيز بھی كتاب كی جگہ نہیں لے سكتی كيونكہ كتاب پڑھنا انسان كی بصيرت اور آگاہی كی سطح كو بلند كرتا ہے ۔
انہوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی كے خاتمے كو ملكی ترقی كے لیے ضروری قرار ديتے ہوئے مزيد كہا : اس اہم ترين كام كے لیے اہل علم و عقل سے مدد لينی چاہيئے ۔
1093959