جنيوا میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے آل خليفہ كے مظالم كی نمائش

IQNA

جنيوا میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے آل خليفہ كے مظالم كی نمائش

23:44 - September 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2415989
بين الاقوامی : بحرين كے بعض گروہوں نے جنيوا میں اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے ايك نمائش كا انعقاد كيا ہے تاكہ دنيا كو اپنی مظلوميت اور آل خليفہ كے مظالم سے آگاہ كر سكیں ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جنيوا میں اقوام متحدہ كے حقوق بشر كے ادارہ كی كانفرنس ہو رہی ہے اس موقع پر بعض بحرينی انسٹیٹوٹ نے اقوام متحدہ كے دفتر كے سامنے ايك نمائش كا انعقاد كيا ہے جس میں آل خليفہ كے مظالم كو بيان كيا گيا ہے واضح رہے كہ آل خليفہ اس كانفرنس میں اس حال میں شريك ہو رہی ہے كہ بحرين كی جيلوں میں بے شمار افراد كسی جرم كے بغير قيد ہیں واضح رہے كہ بحرين میں عوام نے آل خليفہ سے نجات كے لیے احتجاج كا سلسلہ شروع كر ركھا ہے جسے آل خليفہ نے ہر قسم كے حربوں سے دبانے كی كوشش كی ہے ۔
1102292
نظرات بینندگان
captcha