ايران كی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے ONISLAMكے حوالے سے نقل كيا ہے كہ برما كی اپوزيشن لیڈر آنگ سان سوچی نے امريكہ كا دورہ شروع كر ديا ہے وہ اپنے دورے كے دوران امريكی رياست انڈويانہ بھی جائیں گی اور برما كے باشندوں سے ملاقات كریں گی اس كے علاوہ وہ نيويارك اور كيليفورنيا میں بھی خطاب كریں گی برما میں ڈيو كريسی كی حامی اس لیڈر نے اس ملك میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموشی اختيار كر ركھی ہے اور اس سوال كے جواب میں كہ كيا وہ برما كے مسلمانوں كو اس ملك كا باقاعدہ شہری خيال كرتی ہے يا نہیں خاموشی اختيار كی تھی واضح رہے كہ برما میں بدھ مت كے پيروكاروں كی جانب سے مسلمانوں كا قتل عام جاری ہے جس كی وجہ سے ہزاروں مسلمان بے گھر ہوئے ہیں ۔
1102556