سعودی عرب میں توہين آميز فلم مكمل طور پر بلاك

IQNA

سعودی عرب میں توہين آميز فلم مكمل طور پر بلاك

23:45 - September 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2416352
بين الاقوامی گروپ : گوگل سے وابستہ يوٹيوب نامی ويب سائیٹ نے اعلان كيا :رسول اسلام ﴿ص﴾ كے خلاف تيار كی گئی گستاخانہ فلم کو سعودی عرب میں مكمل طور پر بلاك كر دیا گیا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی بادشاہ "عبداللہ بن عبد العزيز" كی جانب سے متنازعہ فلم تك رسائی كے تمام لينكس اور ويب سائیٹوں پر پابندی كے حكم كے بعد گوگل سے وابستہ يوٹيوب نامی ويب سائیٹ نے اعلان كيا : سعودی عرب كا نام بھی ان ممالك كی فہرست میں شامل كيا گيا ہے جہاں توہين آميز فلم كی نمائش پر پابندی عائد ہے ۔
واضح رہے كہ يوٹيوب نے یہ فيصلہ سعودی عرب كی اس دھكمی كے بعد كيا ہے جس میں كہا گيا كہ اگر گوگل كمپنی نے فلم سے مربوط تمام لينكس اور سائیٹو كو بلاك نہیں كيا تو ملك بھر میں يوٹيوب پر پابندی عائد كر دی جائے گی۔
1103284
نظرات بینندگان
captcha